پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان کی مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان کی مذمت کی ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیان آرایس ایس نظریہ کی عکاسی ہے، پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آرایس ایس نظریہ کی عکاسی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اس کی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاک فوج کی تیاریوں کا ثبوت ہے۔دوسری جانب دو روز قبل غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان امتیاز احمد کوضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں جبکہ دوسرے نوجوان کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کھاگنڈ میں شہید کیا ۔ ایک اور واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
فوجیوں پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ علاقے میں ایک کارروائی میں مصروف تھے ۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سے وادی کشمیرمیں جاری ایک بہت بڑی کارروائی کے دوران 900سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے خلاف دائر کی جانیوالی من گھڑت چارج شیٹ کو آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور افضل گوروکی طرح کشمیری خواتین رہنمائوں کے عدالتی قتل کی گہری سازش قراردیا ہے۔
حریت ترجمان نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشیُ، گرفتاریوں اورغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات کے اندراج کے خلاف 15 اکتوبر بروز جمعہ کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

21 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

31 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

46 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

53 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

1 hour ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago