اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے فوج کا اپنا طریقہ کار ہے، نئی تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت اور فوج کی بہت اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے سب چیزیں طے ہوگئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی نئی تعیناتی کیلئے وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، جبکہ فوج کا تعیناتیوں کا اپنا طریقہ کارہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی نئی تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔
عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو دور ہو جائے گی۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مئوقف ہےکہ اس وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کے لیے ویزا آسان کردیا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت کو بڑھایا ہے، چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔
وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے، وزیراعظم عمران خان کے آرمی چیف سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ماضی میں کبھی بھی سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق اقدامات جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے، اب کہا جا رہا ہے، وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے، ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے ایسے عمل کو بھی متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…