وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونیکا انکشاف، 3اہلکار برطرف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث نکلے ہیں۔
تھانہ لوہی بھیر کے تین پولیس اہلکار ایس ایچ او کی ناک کے نیچے سنگین جرائم میں ملوث رہے جبکہ اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاری کا گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جن میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشن علی رضا کی جانب سے اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، محکمے میں رشوت خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago