مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مفروضہ قرار دے کر واپس کردی اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کا حق ہے کہ کسی بل کو منظور کریں ان پر قانون سازی نہ کرنے کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے تاہم درخواست کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
مجوزہ آئینی ترمیم درخواست پر 8 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں اور رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ مجوزہ قانون پارلیمنٹ میں پیش بھی نہیں ہوا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کا حق ہے کہ کسی بل کو منظور کریں، اراکین پارلیمنٹ کو فریق نہیں بنایا جاسکتا، قانون سازی مقننہ کا حق ہے۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ مقننہ پر قانون سازی نہ کرنے کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی، مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مفروضاتی ہے، بار کونسل ایکٹ کے تحت وکلاء فریق نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سے اجازت لے کر ہی وکلاء فریق بن سکتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے عبوری حکم نامے کا اطلاق سپریم کورٹ پر لازم نہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 min ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

8 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

17 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

31 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

37 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

49 mins ago