آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر ان کیمرہ بریفنگ دی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو پاکستان کا قرض رول اوور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا۔ یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلایا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یکمشت نہیں دے گا۔ آئی ایم ایف اقساط میں رقم فراہم کرے گا جس کیلئے شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے، پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دے گا۔ سعودی عرب آئل فیسیلیٹی میں 1.2 ارب ڈالر دے گا جس کی شرح سود طے کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

2 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago