سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے . پچھلے کچھ سالوں سے اس گاڑی کے بند ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن اب تصدیق ہو چکی ہے کہ سڑکوں پر کوئی نئی بولان نہیں آئے گی .

سوشل میڈیا پر اس خبر نے اس وقت زور پکڑا جب ایک نامکمل سوزوکی بولان کی تصویر سامنے آئی، جس پر ایک پوسٹر میں لکھا تھا: "بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام اور آخری چیسیز نمبر 01151691" . ایک کمپنی اہلکار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "ہاں، یہ آخری بیچ تھا" .

سوزوکی بولان 19 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اسے قسطوں پر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ، جو کہ ماہانہ 44 ہزار 93 روپے ادا کران ہو گی .


یوں سوزوکی بولان کا دور ختم ہو گیا اور اب اسے جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا . پاکستانی صارفین کے لیے یہ ایک طویل انتظار تھا کیونکہ یہ گاڑی یقینی طور پر پرانی ہو چکی تھی، جس میں کوئی بڑی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات شامل نہیں تھے . لوگ اسے خریدتے تھے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور متبادل دستیاب نہیں تھا، جب تک چانگان کاروان کی لانچنگ نہیں ہوئی . سوزوکی بولان کو اس کے پرانے ڈیزائن، آرام کی عدم موجودگی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا . صارفین اس کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ سوزوکی نے بالآخر ان کی بات سن لی ہے .

. .

متعلقہ خبریں