سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور “کیری ڈبہ” سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے اس گاڑی کے بند ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن اب تصدیق ہو چکی ہے کہ سڑکوں پر کوئی نئی بولان نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا پر اس خبر نے اس وقت زور پکڑا جب ایک نامکمل سوزوکی بولان کی تصویر سامنے آئی، جس پر ایک پوسٹر میں لکھا تھا: “بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام اور آخری چیسیز نمبر 01151691″۔ ایک کمپنی اہلکار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: “ہاں، یہ آخری بیچ تھا”۔

سوزوکی بولان 19 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اسے قسطوں پر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ، جو کہ ماہانہ 44 ہزار 93 روپے ادا کران ہو گی۔

یوں سوزوکی بولان کا دور ختم ہو گیا اور اب اسے جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستانی صارفین کے لیے یہ ایک طویل انتظار تھا کیونکہ یہ گاڑی یقینی طور پر پرانی ہو چکی تھی، جس میں کوئی بڑی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات شامل نہیں تھے۔ لوگ اسے خریدتے تھے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور متبادل دستیاب نہیں تھا، جب تک چانگان کاروان کی لانچنگ نہیں ہوئی۔ سوزوکی بولان کو اس کے پرانے ڈیزائن، آرام کی عدم موجودگی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ صارفین اس کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ سوزوکی نے بالآخر ان کی بات سن لی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago