چند بندے ارب پتی نہیں بلکہ کھرب پتی بن چکے ہیں، سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں،خواجہ آصف شوگرمافیا کے خلاف پھٹ پڑے
انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں شوگر ملز والے مافیا بن چکے ہیں ایک ایک سیاستدان کی 8 سے 10 شوگر ملیں ہیں . انہوں نے کہاکہ جو سیاستدان نہیں وہ بھی سیاستدانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں،چند بندے ارب پتی نہیں بلکہ کھرپ پتی بن چکے ہیں . خواجہ آصف نے کہاکہ ملک کو شوگر ملز مالکان کے شکنجے سے نکالنے کی ضرورت ہے شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا چئیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کپاس کی فصل سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے گنے کے بجائے کپاس اگانا ملک کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے . رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر درآمدی چینی پر خرچ کم آتا ہے توملک میں شوکر ملیں بند کردینی چاہئیں اجلاس سابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا معاملی زیرغور لایا گیا سیکرٹری فور سیکورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈاکٹر عظیم کی سمری واپس لے لی گئی ہے . . .