اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا جس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور اسپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، سپریم کورٹ بتائے فیصلے پر تیکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…