اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے والد کے گرد چلنے والی منفی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے وہ اپنے دوست کھو بیٹھی تھیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ کورونا وبا کے دوران لاکھوں لوگوں کی جانیں ان کے والد کی وجہ سے ضائع ہوئیں۔
نیٹ فلیکس کی نئی سیریز میں فیب گیٹس نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ان کے والد سے متعلق چلنے والی منفی افواہوں اور خبروں نے ان کی زندگی کو بہت متاثر کیا، ان کے دوستوں نے ان کے ساتھ تعلقات کو ختم کردیا تھا، جس کی وجہ سے والد سے بھی میرے تعلقات خراب ہوئے۔
جب فیب گیٹس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو اپنے والد سے متعلق کوئی سازشی تھیوری ملی ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے یہ باتیں پھیلائیں کہ کورونا ویکسین میں کوئی مائیکروچپ ڈالی گئی ہے جس سے لوگوں کو ٹریک کیا جائے گا، اس میں کیا حقیقت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے قطع تعلق کرنے کی کوشش کی لیکن اب میں ان کے اس رویے سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ میں نے لوگوں کو جانچنا شروع کردیا ہے، اب میں لوگوں کے رویے کو سمجھ سکتی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا سکتے تھے کیونکہ وہ گھروں میں رہ کر تنگ آگئے تھے، باہر نکلنے اور بیماری کے ڈر سے خوفزدہ تھے تو اس لیے افواہوں پر یقین کرلیتے تھے۔
واضح رہے فیب، بل گیٹس اور ان کی سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…