کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر اب بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، ڈیوڈ وارنر کو منگل کے روز میلبورن میں دریائے یارا کے قریب فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں 37 سالہ سابق کرکٹر ایک سین فلمبند کرا رہے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے سفید پینٹ اور پھولدار سفید شرٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ ایک سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے باہر نکل رہے تھے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اسٹائل کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے نکلتے ہیں اور ایک بڑا لولی پوپ چوستے ہوئے چلنے لگتے ہیں، وہ قریب کھڑے مسلح سیکیورٹی اسٹاف سے بحث کرتے ہیں اور اپنی جیب سے سنہرے رنگ کی پستول نکال لیتے ہیں۔
اس بالی ووڈ فلم کا کیا نام ہے، اس بارے میں ابھی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں لیکن ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اس فلم میں کسی ’ڈان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شوبز کی دنیا کا انتخاب کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایک ہیوی بجٹ انڈین ٹی وی اشتہار میں بھی اپنی ’اداکاری‘ کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد رواں برس جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

10 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

18 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

25 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

32 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

40 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

49 mins ago