سانحہ ہوشاپ،معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تربت میں دھماکے میں جاں بحق بچوں کی میتوں کے ہمراہ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس قلم اور جوتے کیلئے پیسے نہیں ان کے پاس ہینڈ گرنیڈ کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے اگر ہینڈ گرنیڈ ہاتھ میں ہوتے تو حالت یہ نہ ہوتی بلوچستان کو تیسرے درجے کا حیثیت دیکر کالونی کی طرح رویہ رکھا گیا ہے۔ پنجگور میں ایک ماہ میں 25 نوجوانوں کی لاشیں گری ہے اور پھر تربت میں گل ناز اور تاج بی بی کو قتل کیا گیا سیکورٹی فورسز تحفظ دینے کی بجائے قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں حیات بلوچ کا واقعہ سب کے سامنے ہیں بلوچستان پر رحم کیا جائے اور یہاں کی عوام کو پاکسانی و عوام سمجھا جائے ہم پاکستانی ہیں شناختی کارڈ رکھتے ہیں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ماؤں کو ملک کے مفاد میں مارا جا رہا ہے۔ بندوق کے زور پر کسی کو اپنے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا 40 ممالک کے فوج افغانستان میں شکست کھا گیا ہے اپنی ذمہ داری چھوڑ کر ہر کام کیا ہے یہ کھوکھلا پن ہے انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی کا نام فرعون پارٹی ہونا چاہیے باپ شفیق ہے اس پارٹی کا کوئی وزیر لواحقین کے پاس نہیں آتے بلوچستان کے درد پر واویلا تو کیا جاتا ہے لیکن وہ ان بے گناہ شہیدوں کے لواحقین کے پاس نہیں آتے کہدہ بابر اسمبلی میں بلوچی میں بات کرتے ہیں اب ان معصوموں پر بات کرو تاکہ ان مظلوموں کی آواز بلند ہوں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ ہے کہ وہ صوبے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ بلوچستان کے حکمران نااہلوں کا ٹولہ ہے اسمبلی میں سب اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں اگر نہیں تو انہیں لواحقین سے ہمدردی کیلئے آنا چاہیے۔ بلوچستان میں تمام مسائل کا جڑھ ایف سی ہے ہمیں صرف سیکورٹی اداروں سے ڈر ہے کسی اور سے نہیں 71 میں پاکستان کو کیا بلوچوں یا پشتونوں نے تھوڑا تھا بلکہ ان سرمایہ دار اور جاگیر داروں نے تھوڑا جو رویہ بنگالیوں کے ساتھ روا رکھا گیا ہے وہ آج بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ روا رکھا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے دشمن ہے بلوچستان کے عوام پاکستانی ہمیں تیسرے درجے کے شہری نہ سمجھا جائے۔ جماعت اسلامی تمام مظالم کی مذمت کرتی ہے۔

Recent Posts

‘کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سےشاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…

3 mins ago

کوئٹہ شہر کے روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حمزہ شفقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…

6 mins ago

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…

9 mins ago

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر…

46 mins ago

گلگت بلتستان میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ بس میں سوار دلہن نے بتا دیا

سکردو(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز گلگت بلتستان میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والی دُلہن…

49 mins ago

چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمایاں کامیابی کے…

55 mins ago