لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ ہوگا، اگر ہمیں روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو فائدہ پہنچانا ہے، موجودہ حالات میں ان جیسا ڈفر اور کم عقل کوئی اور نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو ختم کرنا ہے، کیونکہ یہ سب ڈرے ہوئے ہیں۔ آئینی ترمیم مشاورت سے آنی چاہیے تھی، اس وقت جو کچھ ہورہا ہے، یہ سب غیرقانونی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ آئینی ترمیم کے پیچھے حکمرانوں کی نیت سب جان چکے ہیں، یہ اصل میں سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنا ہے، اور جمہوریت کو تباہ کرنا آزادی کو تباہ کرنا ہے، جب آزادی تباہ ہوجائے تو لوگ غلام بن جاتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ لائن کے ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کرکے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر 8 فروری کے انتخابات میں ملے ہوئے تھے، چیف جسٹس نے دھاندلی کو مکمل تحفظ دیا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرائل کے بغیر لوگ ایک ایک سال سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں، 8 فروری کا فراڈ الیکشن بنیادی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ اب یہ امپائروں کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ ایکسپوز نہ ہوسکیں۔
عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل سرمایہ کاری سے جڑا ہوا ہے، 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے 6 ماہ کے دوران دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محسن نقوی کا 5 ملین ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، اس کا کون سا کاروبار ہے، اب تو منی لانڈرنگ کو بھی جائز قرار دے دیا گیا۔
افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں اور بہت سے مسئلے چل رہے ہیں، یہ کوئی ایشو نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے صحافی کو کہاکہ آپ مجھے ٹریپ کرنا چاہتے ہو۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

1 min ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

10 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

18 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

24 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

36 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

60 mins ago