پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے اعلان کے بعد افغان ناظم الامور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے اور گہرے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان یا کسی اور ملک میں جاکر کارروائی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
افغان ناظم الامور نے کہاکہ کوئی افغان شہری دوسرے ملک میں جاکر کوئی کارروائی نہیں کرسکتا، اور اپنے ملک میں بھی کسی گروہ کی مدد نہیں کرسکتا، اس حوالے سے امیرالمئومنین کے سختی سے احکامات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امیرالمئومنین نے سختی سے حکم دے رکھا ہے کہ اگر کوئی اس حوالے سے خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سردار احمد شکیب نے کہاکہ افغانستان حکومت چاہتی ہے پاکستان میں امن ہو، ہمارے توسط سے پاکستان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
افغان ناظم الامور نے کہاکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے پشاور طورخم راستہ بند ہے، جس کی وجہ سے فروٹ اور سبزی کی تجارت کو بھاری نقصان پہنچا، جو قابل افسوس ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…