آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری کے لیے مطمئن ہوگیا ہے، دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد اب عالمی مالیاتی ادارہ ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کرے گا، جس کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کا قرض رول اوور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلا لیا ہے، تاہم ہمیں قرض کی رقم یکمشت نہیں ملے گی، بلکہ قسطوں میں ادائیگی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام 7 ارب ڈالر کا ہے، جبکہ ملک کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، اس لیے ہمیں 5 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، تاہم آئی ایم ایف دیگر مالیاتی اداروں سے یہ رقم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرےگا۔
اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 4 سال میں ہمیں 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی۔

Recent Posts

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

1 min ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

8 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

8 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

13 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

15 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

18 mins ago