نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان کی کہانی کیا ہے، بلوچستان کی ایک طرف کی کہانی بتائی گئی، سچا اور جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان جب وجود میں آیابہت سے سینئر لوگ یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ بلوچستان کا الحق ایک زبردستی تھی ،جب کہ سب کو پتا ہے کہ پرنسلی سٹیٹ کیا تھی، برٹش بلوچستان کیا تھا ، پرنسلی سٹیٹ میں جام صاحب آف لسبیلہ ،نواب آف مکران، نواب آف خاران تھے، ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ خان احمد یار خان نے کتاب انسائیٹ بلوچستان میں تمام داستان بیان کی ہے ، اس کے باوجود کہا گیا کہ زبردستی الحاق کیا گیا ہے ، جب خان صاحب کے پاس محمد علی جناح گئے ، تو انھوں نے انھیں ہیرے اور جواہرات سے تولا گیا ،لہذا جن کے ساتھ زبردستی ہو ہے ان کو تحائف نہیں دئیے جاتے،یہ سب من گھڑت کہانیاں ہیں ، کہا جاتا ہے کہ نواب بگٹی کے بعد حالات خراب ہوئے ،تو یہ بات ٹھیک ہے کہ نواب صاحب ایک قل آور شخصیت تھے ، ان کے انتقال کے بعد یا ان کے ہلاکت کے بعد بہت فرق پڑا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک تعلق ان کے شہادت کا ہے ، تو ایک واقعے میں دو طرفہ لوگ شہید نہیں ہو سکتے ،میرے حساب سے وردی میں جو لوگ ہیں وہی شہید ہیں ،نواب اکبر خان بگٹی نے 21 جون 2002 کو بالاچ مری صاحب کے ساتھ مل کر پہلا فراری کیمپ بنایا تھا ،یہ لڑائی اس وقت سے نہیں بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک نظریہ ہم سن رہیں لیکن حقیقت نہیں ۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

1 min ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

5 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

10 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

16 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

21 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

28 mins ago