بلوچستان کی عدلیہ اور ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،چیف جسٹس بلوچستان
چیف جسٹس بلوچستان کا کہنا تھا کہ معاشرے عدل اور انصاف سے ترقی کرتے ہیں، انصاف کی فراہمی ایک اہم فریضہ ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی معاشرتی زوال کا سبب بن سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کا انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کردار ہوتا ہے بار کی معاونت سے بنچ کو معاونت مل جاتی ہے جس سے انصاف کی فراہمی کے لئے آسانی پیدا ہوسکتی ہے . انہوں نے کہا کہ وکلاء کورٹ بائیکاٹ سے گریز کریں اگر بائیکاٹ کرنا ناگزیر بن جائے تو اس کا دورانیہ کم رکھیں تاکہ عام سائلین متاثر نہ ہوں . انہوں نے کہاکہ وکلاء اپنے شعبہ کے اندر پیشہ ورانہ جذبہ کو پروان چڑھائیں اور اپنی صلاحتیوں اور استعداد کار میں اضافہ کو ممکن بنائیں تاکہ وہ مثالی کردار کے حامل بن جائیں . انہوں نے کہا کہ آج مجھے گوادر میں خاتون وکلاء کی موجودگی سے خوشگوار حیرت ہوئی ہے یہ ہمارے معاشرے کے لئے حوصلہ افزاء بات ہے کہ ہماری بیٹیاں بھی اس شعبہ میں قدم رکھ رہی ہیں . اس موقع پر انہوں نے گوادر بار کے لئے دولاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیااس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس عبدالحمید بلوچ،جسٹس کامران خان ملا خیل،جسٹس روزی خان بڑیچ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار راشد محمود اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی سینئر سول جج سید غلام قادر شاہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے . . .