بلوچستان کی عدلیہ اور ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،چیف جسٹس بلوچستان

گوادر(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سمیت فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے بینچ اور بار کا کردار اہم ہوتا ہے بلوچستان کی اعلیٰ عدلیہ اور ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس گوادر میں گوادر بار کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گوادر بار کے صدر عبیدبشیر اور جنرل سیکرٹری معراج سمیت دیگر وکلاء نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو وکلاء کو درپیش مسائل اور مشکلات سے انھیں آگاہ کیا اس موقع پر جوڈیشل آفیسران اور وائس چیئرمین بار کونسل قاسم گاجئزی سینئر وکیل محراب گچکی سعید فیض ودیگر بھی موجود تھے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کے لئے بنچ اور بار کا کردار لازم و ملزوم ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان کا کہنا تھا کہ معاشرے عدل اور انصاف سے ترقی کرتے ہیں، انصاف کی فراہمی ایک اہم فریضہ ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی معاشرتی زوال کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کا انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کردار ہوتا ہے بار کی معاونت سے بنچ کو معاونت مل جاتی ہے جس سے انصاف کی فراہمی کے لئے آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کورٹ بائیکاٹ سے گریز کریں اگر بائیکاٹ کرنا ناگزیر بن جائے تو اس کا دورانیہ کم رکھیں تاکہ عام سائلین متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء اپنے شعبہ کے اندر پیشہ ورانہ جذبہ کو پروان چڑھائیں اور اپنی صلاحتیوں اور استعداد کار میں اضافہ کو ممکن بنائیں تاکہ وہ مثالی کردار کے حامل بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے گوادر میں خاتون وکلاء کی موجودگی سے خوشگوار حیرت ہوئی ہے یہ ہمارے معاشرے کے لئے حوصلہ افزاء بات ہے کہ ہماری بیٹیاں بھی اس شعبہ میں قدم رکھ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گوادر بار کے لئے دولاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیااس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس عبدالحمید بلوچ،جسٹس کامران خان ملا خیل،جسٹس روزی خان بڑیچ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار راشد محمود اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی سینئر سول جج سید غلام قادر شاہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago