معروف شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں کوئٹہ (شال) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی سے اختتام ہوا، پروگرام میں مبارک قاضی کی زندگی اور ان کی شاعری پر تفصیلی گفتگو ہوا۔ پروگرام مختلف سیگمنٹس پر مشتمل تھا جن میں تنظیم کی طرف سے شائع کیا گیا پیپر اور ان کی زندگی پر بنایا گیا ڈاکومنٹری اور ڈرامہ، قاضی کی زندگی اور شاعری پر اسپیچ، مشاعرہ سمیت موسیکی شامل تھے۔ پروگرام میں بطور اسپیکر پروفیسر اے آر داد، پروفیسر منظور بلوچ اور لکھاری گلاب گلزار بلوچ تھے جنہوں نے قاضی کی زندگی اور ادب پر گفتگو کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبارک قاضی وہ بلوچ شخصیت تھے جنہیں اپنی حیات میں بلوچ قوم کے اندر وہ مقام پایا اور بلوچ قوم نے انہیں وہ عزت و شرف دی شاید ہی کسی شاعر کو ملی ہے۔ قاضی کی شاعری اپنی قوم و زمین سے ہی وابستہ تھی جس میں انہوں نے ہمیشہ اپنے معاشرے کے ظلم و زیادتوں کو اپنی شاعری کی زبان میں اظہار کیا۔ انہیں کئی بار دھمکایا گیا، انہیں قید و بند رکھا گیا اور ان پر حملے ہوئے مگر وہ ہمیشہ پہاڑ کی طرح ڈٹے رہے اور اپنے قوم و زمین کے لئے نا صرف شاعری کی بلکہ ہمیشہ عملی میدان میں اپنے قوم کے ساتھ تھا۔ پروگرام کے دیگر سگمنٹ میں مبارک قاضی کی زندگی پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس کے بعد مشاعرے میں مختلف شاعروں جن میں ظہور زیبی، نظام ناضر، ساحر عزیز، حماد ہمراز سمیت دیگر شاعروں نے اپنے اشعار پڑھے جس کے بعد پروگرام کا آخری حصہ کو کہ موسیکی پر مشتمل تھا گلوکار بسیر عالم اور قیوم بلوچ نے اپنے آواز میں قاضی کے لکھے گئے اشعار سنائے۔ تقریب میں ادباَ و شعراَ، لکھاری و اساتذہ سمیت طلباء و طالبات نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔

Recent Posts

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

2 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

6 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

11 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

14 mins ago

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

18 mins ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

25 mins ago