کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے، جس کے بعد مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت فیصل خان جمالی سے محکمہ صحت کا قلمدان واپس لیکر بخت محمد کاکڑ کے حوالے کر دیا گیا۔ آج وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012 کے قاعدہ 3 کے تحت صوبائی وزیر صحت فیصل خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ بخت محمد کاکڑ سے محکموں کے قلمدان واپس لے لئے اور بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت کا قلمدان تفویض کردیا، تاہم صوبائی وزیر فیصل خان جمالی کو تاحال کسی بھی محکمے کا قلمدان تفویض نہیں کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…