سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دے دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا یہ پاکستان کے آئین کے اندر تبدیلی لانا چاہتے ہیں، یہ آئینی ترامیم کا بل نہیں تدفین کا بل ہے، آئین کی تدفین کا بل بے انتہا خطرناک ہے، 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
عارف علوی کا کہنا تھا بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، بلوچستان میں ہتھیار کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، فوج پاکستان کا ایک ستون ہے اور چاہتا ہوں کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
ان کا کہنا تھا مہنگائی کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قیمتیں کم ہوئی ہیں، معیشت کےحالات یہ ہیں کہ اتنا مہنگا قرض لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، بل پاس ہو جاتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتے اور اپنی مرضی کے قوانین بناتے، کسی بھی قسم کی سُپر عدالت ناقابلِ قبول ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کیلئے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے۔
تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

2 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

10 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

16 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

21 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

26 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

29 mins ago