بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج گلوکارہ رخسانہ بانو کا انتقال بدھ کی رات ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رخسانہ بانو کو 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گلوکارہ کا بیکٹیریا کی وجہ سے بننے والی بیماری اسکرب ٹائفس (Scrub Typhus) کا علاج جاری تھا۔
دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار کی جانب سے زہر دیے جانے کا الزام عائد کیا ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے کسی شخص کا نام نہیں لیا گیا۔
گلوکارہ رخسانہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی گلوکارہ کے اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی تھیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago