اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا کہ بہت سے خاندان اپنا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا اجلاس ہوا جس میں بی آئی ایس پی کے ڈی جی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
ڈی جی نے اجلاس کو بتایا کہ بہت سے خاندان اپنا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں جس کیلئے بائیو میٹرک سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سندھ کا حصہ 31 فیصد، بلوچستان کا 6 فیصد اور پنجاب کا حصہ 27 فیصد ہے۔
اجلاس میں مزید انکشاف ہوا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں غربت 92 فیصد ہے جبکہ وہاں بی آئی ایس پی کے صرف 2 ملازمین ہیں۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…