میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست غیرموثر ہونے پر مسترد کردی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت کوئی آبزرویشن ہی دے دے جس سے کچھ تحفظ مل سکے ،جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا۔

سما ٹی وی کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی مقدمہ درج نہیں،سٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کیخلاف لاہور میں 2مقدمات درج ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سماعت کے بعد اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے،عدالت یہ حکم کر دے کوئی مقدمہ درج کرنے سے پہلے اطلاع دے دی جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس کارروائی کے بعد آپ کو اچھا بچہ بن کر رہنا ہوگا، حفاظتی ضمانت دے کر لاہور کی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کی ہدایت کر دیتا ہوں، وکیل نے کہاکہ یہ دونوں پرانے مقدمات ہیں اور سلمان اکرم راجہ ان دونوں میں ضمانت پر ہیں۔

سٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے کہا کہ کوئی تصور نہیں مقدمہ درج کرنےسے پہلے ملزم کو بتایا جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ امید کرتے ہیں قانون کی خلاف ورزی ختم ہو جائے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت کوئی آبزرویشن ہی دے دے جس سے کچھ تحفظ مل سکے،

جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست غیرموثر ہونے پر مسترد کردی۔

Recent Posts

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

5 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

10 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

15 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

17 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

29 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

37 mins ago