چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی سی سی کے وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔
دورہ پاکستان کے دوران آئی سی سی وفد نےچیمپئنز ٹرافی 2025 کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سکیورٹی کے انتظامات پر بھی بات ہو ئی جس دوران آئی سی سی کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا اور تمام ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے، گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے بعد سہولیات عالمی معیار کی ہوں گی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

12 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

13 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

27 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

35 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

44 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

49 mins ago