جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن قرار دے کہ جس سیاسی جماعت نے مخصوص سیٹوں کی فہرست نہیں دی، وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔
ن لیگ نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر چکی ہے، ترمیم کا اطلاق ماضی سے موثر ہے، پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والے ارکان کو آزاد ارکان قرار دیا جائے۔
دوسری جانب مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس بلا کر سپریم کورٹ کے آرڈر اور پارلیمنٹ کی قانون سازی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ممبر لا ونگ شریک ہوئے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کو آئینی اور قانونی ماہرین کی جانب سے مخصوص نشستوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔
خیال رہے کہ مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی الیکشن ایکٹ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

شسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، جس رکن پارلیمنٹ نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا ، وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

14 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

15 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

29 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

37 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

47 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

51 mins ago