ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران مسلم لیگ ن نے ہم سے کہا کہ آپ کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ہم صحیح طریقے سے آئین سازی کریں، جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان سے ان کی پارٹی کے تین نسلوں سے تعلقات ہیں، آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتنا ہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سے ملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 8 میں ترمیم نہیں ہونی چاہئے، جس پر حکومت سے بات کر کے مجوزہ ترامیم سے آرٹیکل 8 میں ترمیم نکلوادی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے طے ہوا تھا کہ آئینی ترامیم پر دو دن میں پھر بیٹھیں گے، دو دن گزرنے والے ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندے بتا رہے ہیں کہ جے یو آئی کے نمائندے کامران مرتضی سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کی اور کہا کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی
چاہئے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

2 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

33 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

34 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

48 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

56 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago