وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ انکشاف اقتصادی امور ڈویژن حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت کو 2024 میں سب سے زیادہ 13 ہزار 269 ارب روپے مقامی قرض واپس کرنا ہے۔2025 میں 12 ہزار 723 ارب، 2026 میں سات ہزار 684 ارب روپے، 2027 میں 4 ہزار 758 ارب، 2028 میں 5 ہزار 608 ارب قرضہ واجب الادا ہے۔

2029 میں 4153 ارب، 2030 میں 1434 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت نے سب سے زیادہ 59 فیصد قرضہ انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے لے رکھا ہے۔حکومت کے ذمہ سال 2030 تک واجب الادا مقامی قرضوں کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ قرضے انویسٹمنٹ بانڈز،ٹریژری بلز، سکوک اوربچت اسکیموں کے ذریعے لیے گئے ہیں۔

اگلے 5 سال میں واجب الادا قرض میں اصل رقم اور سود شامل ہے۔ 22 فیصد قرضہ ٹی بلز اور 10 فیصد سکوک بانڈز کےذریعے لیا گیا، باقی قرضہ قومی بچت اسکیموں اور پرائز بانڈزکی شکل میں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

6 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

7 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

21 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

29 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

38 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

43 mins ago