آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مل کر مختلف اداروں سے مل کر تاریخ میں پہلی بار جائزہ لیا ہے اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں، آئی پی پیز کے منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ فرنس آئل، کوئلے کی ۸قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، مستقبل میں کون سے پلانٹ کون سے چاہئیں؟ ٹاسک فورس تمام معاملات دیکھ رہی ہے، پاور سیکٹر میں کوئی ایسا کارنر نہیں کہ بیس روپے اکٹھے کمی آئے یکمشت کمی کے بجائے بیس بیس پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر توانائی نے کہا کہ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی قیمتوں کا اوپر رہنا اور کم نہ ہونا سسٹین ایبل کے قابل نہیں ہے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے، ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی تمام پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ٹاسک فورس بات چیت کر رہی ہے امید ہے کنٹریکٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر حل نکل آئے گا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

1 min ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

4 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

7 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

21 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

36 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago