امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ شادی کو مختلف وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا گیا جبکہ شادی کے روز پنڈت نے بھی شادی کروانے سے انکار کر دیا تھا۔
اداکاری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی تھی اس شادی کے حوالے سے جیا بچن کے والد اور صحافی تارون کمار بادھوری کا بھارتی میڈیا پر 1989 میں لکھا گیا ایک آرٹیکل سامنے آیا ہے۔
اس آرٹیکل میں جیا بچن کے والد لکھتے ہیں کہ’ ملاقات کے ایک دو سال بعد ہی امیتابھ اور جیا کا شادی کا فیصلہ ہمارے لئے غیر متوقع تھا، آرٹیکل میں جیا کے والد نے اپنے خاندان کو لبرل قرار دیتے ہوئے امیتابھ بچن کی تعریف کی اورلکھا کہ کئی لوگ کہتے ہیں امیتابھ نے جیا سے اس لئے شادی کی کیوں کہ وہ بڑی سٹار تھیں لیکن یہ بالکل غلط ہے مجھے یقین تھا کہ ان کی بیٹی کسی عام آدمی کا انتخاب کرے گی‘۔
آرٹیکل میں جیا کے والد نے مشہور جوڑی کی شادی کے حوالے سے لکھا کہ ’امیتابھ نے جیا کی والدہ کو شادی سے ایک روز قبل فون کرکے اطلاع دی تھی اور انہیں فوری طور پر ممبئی بلوا یا تھا اور پھر ہم اگلے دن 3 جون 1973 کو ‘خفیہ شادی’ کے انتظامات کرنے کے لئے بمبئی میں تھے‘۔
جیا کے والد لکھتے ہیں ’اب اس بات کی تفصیلات میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں کہ اس سارے معاملے کو کس طرح خفیہ رکھتے ہوئے شادی کا اہتمام کیا گیا، ہمارے قریبی دوستوں، پنڈتوں کے درمیان شادی کی تقریب بہت جلدی میں طے پائی ‘۔
تارون کمار کا بتانا ہے کہ ’ شادی کی رسومات کیلئے بنگالی پنڈت کو ڈھونڈنا بھی آسان نہیں تھا، میں ملحد ہوں لیکن میری اہلیہ بیٹی کیلئے ایک مکمل طور پر بنگالی شادی کی خواہشمند تھیں، بہت مشکل سے بنگالی پنڈت
ڈھونڈا گیا جس نے پہلے تو بنگالی برہمن (جیا) اور ایک غیر بنگالی غیر برہمن (امیت) کے درمیان شادی کروانے سے انکار کردیا, بعدازاں کافی تگ و دو کے بعد یہ معاملہ طے پایا اور پھر تمام رسومات خوشدلی سے ادا کی گئیں، یہ تقریب اگلی صبح تک جاری رہی، شادی کی رسومات کے دوران امیتابھ نے خلوص کے ساتھ وہ سب کیا جو ا±سے کرنے کو کہا گیا‘۔
جیا بچن کے والد لکھتے ہیں’ میں اور میری اہلیہ کے علاوہ میرے بوڑھے والدین نے بھی نہ صرف شادی کی تقریبات میں شرکت کی بلکہ جوڑے کو مبارکباد بھی دی، میرے والد برہمن تھے جن کے الفاظ آج بھی میرے کانوں میں گونجتے ہیں: ‘یہ ان کی زندگی ہے، ہم کون ہوتے ہیں مشکل ڈالنے والے، اگر دونوں خوش ہیں تو ہمیں بھی ہونا چاہئے‘۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

6 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

9 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

28 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

29 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

42 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

43 mins ago