صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ کل رات 20 کے قریب پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر ریڈ کی، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اور صنم جاوید کے والد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ صنم جاوید کی والدہ تمام رات ایک سے دوسرے تھانے خوار ہوتی رہیں، والد کو حراست میں لے کر صنم جاوید کو 21 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس گزشتہ کئی دنوں سے صنم جاوید کے گھر ریڈ کر رہی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے۔

Recent Posts

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

4 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

15 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

40 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

53 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago