لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا
نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…