26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 26ستمبر سے گرم اور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیراثر 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال ، دیر، سوات ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی ، مری ، گلیات، تلہ گنگ ، جہلم، منڈی بہا الدین، گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔پیش گوئی کے مطابق 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سندھ کے حوالے سے ایڈوائزری میں میرپور، تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

11 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

29 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

57 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago