علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے کے لیے چند دن قبل ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا اور عمران خان کو پیغام بھی بھجوایا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خبر سامنے آئی تھی کہ علی امین گنڈا پور نے جلسے کے لیے خطیر رقم بھی دی تھی لیکن قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے میں شرکت کے حوالے سے بانی چئیرمین کو پیغام پہنچایا تھا کہ جلسے میں کے پی کے سے قافلوں کے ہمراہ شرکت کرنا مشکل کام ہے، رکاوٹوں کے باعث خدشہ ہے کہ میں جلسہ گاہ پہنچ نہ سکوں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین نے اسلام آباد والے جلسے میں پیش آنے والے مسائل کے مد نظر یہ پیغام پہنچایا تھا مگر بانی چئیرمین نے علی امین کو ہر حال میں جلسے میں پہنچنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب علی امین کے قریبی ذرائع نے بانی چئیرمین کو پہنچائے گئے پیغام کی تردید کر دی۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ہر حال میں جلسے میں قافلے لے کر پہنچیں گے، پارٹی کے دباؤ اور بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد علی امین گنڈا پور نے جلسے کے متعلق ویڈو پیغام بھی جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صبح نو بجے کے پی کے سے قافلوں کی صدارت کرتا ہوا لاہور پہنچوں گا، ہمیں ان مافیا اور کرپٹ ٹولوں سے آزادی حاصل کرنی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

14 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

16 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

32 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

48 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

56 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

1 hour ago