سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد شروع کردیا اور کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کردیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان تین رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس پیر کو متوقع ہے جبکہ گزشتہ روز کے اجلاس میں آرٹیکل 63- اے نظرثانی اپیلیں ایجنڈے میں شامل تھیں لیکن اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا تھا جس کے بعد صدرمملکت نے دستخط کردیے تھے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سیکشن دو میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

6 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

28 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

30 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

32 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

36 mins ago