پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان کے بجائے اب جلو پارک میں جلسہ کرے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں درجنوں اراکین پنجاب اسمبلی نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کیا جہاں دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت نہیں دی۔
اُدھر پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اور اُس نے مینار پاکستان میں تمام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گیٹس پر تالے لگا دیے جبکہ مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرزرکھ دیے اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی قیادت میں قافلہ کل صبح صوابی سے روانہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے ہرامیدوار کو 500 کارکن کوساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ کریں گے جبکہ حکام نے رکاوٹیں ہٹانے والی مشینری بھی ساتھ لےجانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ لاہور جلسے کے لیے خیبر پختونخواسے تیاریاں مکمل ہیں، صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، جعلی حکومت عوامی سمندر کاراستہ روکنے کےلیےرکاوٹیں کھڑی کرنےکی حماقت نہ کرے، مریم نواز اپنے اعصاب پر قابو رکھیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کوشام پانچ بجے تک تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی تھی۔ عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر تحریری فیصلہ بھی جاری کیا جس میں جسٹس فاروق حیدر نے لکھا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور قانون کے مطابق شام پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جلسہ روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت ہے اس لیے اس کو نمٹایا جارہا ہے۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

12 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

21 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

23 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

45 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

47 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

49 mins ago