بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں اپنی بڑی غلطی کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھے۔

بھارت نے بنگلادیش کے خلاف اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کپتان روہت شرما اور جیسوال جلدی آؤٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد سینیئر بیٹر ویرات کوہلی کریز پر موجود تھے، جب وہ 17 رنز پر پہنچے تو بنگلادیشی بولر مہدی حسن کی گیند بظاہر ان کے بلے پر لگی اور بولر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ دیا۔

تاہم کوہلی امپائر کے فیصلے سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور ساتھی بیٹر شبمن گل کے پاس گئے اور پوچھا کہ کیا انہیں ری ویو لینا چاہیے یا نہیں، کچھ سیکنڈز کی گفتگو کے بعد کوہلی نے ری ویو نہ لینے کا فیصلہ کیا اور امپائر کے فیصلے کو مانتے ہوئے کریز چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

دلچسپ صورتحال تب ہوئی جب وکٹ کے بعد ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند تو پیڈ پر لگنے سے پہلے کوہلی کے بلے کے اندرونی حصے کو چھوتے ہوئے گئی۔یہ منظر دیکھ کر ڈریسنگ روم میں بیٹھے کپتان روہت شرما اور فیلڈ امپائر بھی حیران ہوئے کہ بلے کا اتنا بڑا حصہ لگنے کے باوجود کوہلی نے ری ویو کیوں نہیں لیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

28 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

30 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

1 hour ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

1 hour ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago