مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کو الگ الگ مسودے دیے تھے، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایمل ولی جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے باچا خان اور ولی خان کی ساری جدوجہد کو ملیا میٹ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپیکر سے گلہ ہے، آپ کیوں پارٹی بن رہے ہو، سپیکر کا عہدہ تو نیوٹرل ہوتا ہے، اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ یہ خط واپس لیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پورا شریک ہے۔پوری پاکستانی قوم کل لاہور پہنچے گی اور جلسہ ہوگا۔

Recent Posts

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

46 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

48 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago