محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق26ستمبر سے گرم اور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیراثر 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال ، دیر، سوات ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی ، مری ، گلیات، تلہ گنگ ، جہلم، منڈی بہا الدین، گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔پیش گوئی کے مطابق 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے حوالے سے ایڈوائزری میں میرپور، تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

38 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

40 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

2 hours ago