رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر12.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔روزمرہ استعمال کی17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 15ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، چینی، آلو، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، مسور، ماش، ایل پی جی، سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 74 فیصد، دال چنا 57 فیصد، خشک دودھ 256 فیصد، بیف 25 فیصد، ٹماٹر 18 فیصد اور دال مونگ 16 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ گیس چارجزبھی 570 فیصد تک بڑھ گئے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38 فیصد تک سستا ہوا، سرخ مرچ اورچاول 10 فیصد، پٹرول 25 فیصد، ڈیزل 24 فیصد سستا ہواہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

41 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

44 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

47 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago