آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، اس معاملے میں سب کا اتفاق چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی، اتفاق رائے بنانے کےلیے دوسروں کے موقف کو سننا چاہیے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، جے یو آئی کا آئین سازی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سے اتفاق رائے بنانے کی پوری کوشش کریں گے، اگر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہیں ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقریریں نکال کر دیکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نہ عدالتی نظام چلے اور نہ پارلیمان۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

28 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

30 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

33 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago