لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیے جبکہ پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سےتحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے قیدی وین میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا .

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ہونے والے پولیس کریک ڈاؤن کے بعد مشتل افراد نے منی مارکیٹ سڑک کو بند کر کے ٹائر نذر آتش کیے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے . ادھر پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گلبرگ اوریگا سنٹر کے قریب ایک پولیس معمول کی چیکنگ کے لیےموجود تھی کہ اس دوران چند مشتعل افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور مزاحمت بھی کی . ترجمان کے مطابق سینٹر کے قریب موجود افراد نے پولیس پارٹی پر پتھراو کیا، جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا . واقعے میں ملوث چند افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے . ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں