داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل (ANI) کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک حالیہ مضمون میں ان کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این آئی میں یہ مضمون 4 ستمبر کو شائع ہوا تھا، جس میں وکیل امیت مشرا کے بیانات شامل تھے، جو ان دو افراد کی نمائندگی کر رہے ہیں جو سلمان خان کے گھر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہیں۔مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خان کا معروف مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہے۔

سلمان خان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے ہیں۔اداکار نے اپنی وکیل کی مدد سے ANI اور مشرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر بڑے اخبارات میں غیر مشروط معافی شائع کریں اور اصل مضمون کو واپس لیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

7 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

49 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

51 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago