گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے استعفے سےکسی کو فائدہ ہوتو میں تیار ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیارہے،آئینی ترامیم میں عجلت نہیں ہونی چاہئے تھی، آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، مسائل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں،آئینی عدالتوں کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی شامل تھا، آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کو وقت دینا چاہئے۔گورنر کاعہدہ پیپلز پارٹی کی امانت ہے،جب کہیں گے واپس کریں گے،اگرمیرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہو تو میں تیار ہوں،ہم کہتے ہیں جمہوریت بہترین انتقام ہے،پی ٹی آئی والے کیسے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں۔پی ٹی آئی والے مولانا کی گلی میں کھڑے ہوتے ہیں ،مولانا کی مس کال آئے اور ہم پہنچ جائیں،پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمان کو مسیحا سمجھتے ہیں،ہم نے اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر شرافت کی سیاست کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کو پی ٹی آئی کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں دینی چاہئے، نااہلی اور کوتاہیوں کی وجہ سے ہمارے صوبے میں بدامنی ہے۔

Recent Posts

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

13 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

16 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

57 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

59 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago