مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے،جمعیت اور بی این پی کی شہداء ہوشاپ لواحقین کے دھرنے میں شرکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہدائے ہوشاپ کے لواحقین کے دھرنے میں شرکت کرکے ان اظہار یکجہتی کریں،ایک ماہ میں 3تابوت بردار احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہوئے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا وزیراعلیٰ ٹویٹر کے سکندراعظم بنے ہوئے ہیں، ہمارے بزرگ مائیں بہنیں اس کسمپرسی کے عالم میں انصاف کے لیے تربت سے کوئٹہ پہنچے ہیں، مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، شعور بے حس ہو چکا ہے . بلوچوں پر مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے .

ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنماء وقائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ، عبدالواحد صدیقی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی،ثناء بلوچ،میراکبرمینگل ودیگر نے اپنے بیان میں کیا . ملک سکندرایڈووکیٹ،عبدالواحد صدیقی نے کہاکہ کوئٹہ کے غیور عوام و تمام اقوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تربت سے کوئٹہ آئے ہوئے ہمارے بزرگ مائیں بہنیں انکے معصوم بچوں کی میتوں و انکے لواحقین کے مطالبات کے حق میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے احتجاجی کیمپ وزیراعلی ہاؤس چوک کے سامنے ضرور شریک ہوں . انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگ مائیں بہنیں اس کسمپرسی کے عالم میں انصاف کے لیے تربت سے کوئٹہ پہنچے ہیں، مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، شعور بے حس ہو چکا ہے . بلوچوں پر مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے . بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیراحمدشاہوانی،ثناء بلوچ نے اہلیان کوئٹہ و تمام اقوام سے اپیل ہے کہ وہ تربت سے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آئے ہوئے معصوم بچوں کی میتوں و انکے لواحقین کے مطالبات کے حق میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے احتجاجی کیمپ وزیراعلی ہاؤس چوک کے سامنے ضرور شریک ہوں -انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکمرانی کے بحران کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایک مہینہ میں 3تابوت بردار احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے جاری ہے لیکن ایک بھی حکومتی نمائندہ متاثرین کے مسائل سننے و حل کیلئے موجود نہیں بلکہ 6مہینے سے موصوف وزیراعلی ٹویٹرکے سکندر اعظم بنے ہوئے ہیں – . .

متعلقہ خبریں