مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے،جمعیت اور بی این پی کی شہداء ہوشاپ لواحقین کے دھرنے میں شرکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہدائے ہوشاپ کے لواحقین کے دھرنے میں شرکت کرکے ان اظہار یکجہتی کریں،ایک ماہ میں 3تابوت بردار احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہوئے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا وزیراعلیٰ ٹویٹر کے سکندراعظم بنے ہوئے ہیں، ہمارے بزرگ مائیں بہنیں اس کسمپرسی کے عالم میں انصاف کے لیے تربت سے کوئٹہ پہنچے ہیں، مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، شعور بے حس ہو چکا ہے۔ بلوچوں پر مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنماء وقائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ، عبدالواحد صدیقی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی،ثناء بلوچ،میراکبرمینگل ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ ملک سکندرایڈووکیٹ،عبدالواحد صدیقی نے کہاکہ کوئٹہ کے غیور عوام و تمام اقوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تربت سے کوئٹہ آئے ہوئے ہمارے بزرگ مائیں بہنیں انکے معصوم بچوں کی میتوں و انکے لواحقین کے مطالبات کے حق میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے احتجاجی کیمپ وزیراعلی ہاؤس چوک کے سامنے ضرور شریک ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگ مائیں بہنیں اس کسمپرسی کے عالم میں انصاف کے لیے تربت سے کوئٹہ پہنچے ہیں، مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، شعور بے حس ہو چکا ہے۔ بلوچوں پر مظالم کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیراحمدشاہوانی،ثناء بلوچ نے اہلیان کوئٹہ و تمام اقوام سے اپیل ہے کہ وہ تربت سے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آئے ہوئے معصوم بچوں کی میتوں و انکے لواحقین کے مطالبات کے حق میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے احتجاجی کیمپ وزیراعلی ہاؤس چوک کے سامنے ضرور شریک ہوں -انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکمرانی کے بحران کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایک مہینہ میں 3تابوت بردار احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے جاری ہے لیکن ایک بھی حکومتی نمائندہ متاثرین کے مسائل سننے و حل کیلئے موجود نہیں بلکہ 6مہینے سے موصوف وزیراعلی ٹویٹرکے سکندر اعظم بنے ہوئے ہیں –

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago