اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر نہیں کہ 20روپے اکٹھی کمی آئے۔ یکمشت کمی کے بجائے 20،20 پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے، اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں۔ فرنس آئل، کوئلہ کی قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کون سے پلانٹ چاہییں، ٹاسک فورس معاملات دیکھ رہی ہے۔ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی، اور معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں کچھ معاملات اس ہاؤس میں نہیں بتا سکتے، ان کیمرا بریفننگ کے لیے تیار ہیں۔ اس شعبے میں کوئی ایسا کارنر نہیں ہے جہاں 20روپے کی اکٹھی کمی آئے۔ یکمشت کمی کے بجائے 20،20 پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…