چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین کا ایک بزنس گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آج عوام کو 2 اہم موضوعات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج چین کے ایک بڑے گروپ سے ملاقات کی ہے، چین کا روہی گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائل پارک قائم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے چین کے روہی گروپ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، روہی گروپ سی پیک کے تحت 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پروجیکٹ مکمل کرچکا ہے، اب یہ گروپ پنجاب اور سندھ میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا۔
عطا تارڑ نے کہا روہی گروپ جس 100 سے زائد چینی کمپنیوں کو ان پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دے گا کہ وہ یہاں آکر اپنے ٹیکسٹائل یونٹس قائم کریں، مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، 2 ارب ڈالر پہلے اور 5 ارب ڈالر دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ٹیکسٹائل پارکس کے قیام سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، اس آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے جس کی کابینہ نے منظوری دی، اس آرڈیننس کے جاری ہونے کے بعد 184/3 کے تحت جو مقدمات آئیں گے ان میں تحریری طور پر بتانا ہوگا کہ وہ عوامی مفاد کا کیس کیوں ہے، اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کیا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ وہ کیس کیوں عوامی مفاد سے متعلقہ ہے۔
اس آرڈیننس کے تحت، سپریم کورٹ 184/3 کا جو آرڈر بھی دے گی اس کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے، اس کے علاوہ مقدمے کی سماعت کی ٹرانسکرپٹ تیار کی جائے گی اور یہ تحریر عوام کے لیے بھی دستیاب ہوگی جس سے ان مقدمات کی سماعت میں مزید شفافیت آئے گی اور لوگ جان سکیں گے کہ کیس کے دوران کیا ریمارکس پاس کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جو کیس بھی پہلے آئے گا وہی سماعت کے لیے پہلے مقرر ہوگا، بعد میں آنے والا کیس پہلے سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جاسکے گا، یہ عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروسیجر ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس ہی کریں گے، سینیئر جج اس کے ممبر ہوں گے اور ایک جج چیف جسٹس وقتاً وفقتاً نامزد کیا کریں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر تیسرے ممبر کے ہونے کے باعث کیسز تاخیر کا شکار ہوتے تھے، اب چیف جسٹس کو تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار ملنے کے بعد کیسز تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

16 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

25 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

36 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

46 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

56 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago