کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک تمنائیں بھیجیں، لیکن تمام شادیوں کی طرح ان کی شادی بھی شروعات میں کافی مشکل رہی۔ یہ ایک طے شدہ رشتہ تھا اور جوڑے نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں اپنا وقت لیا۔ تاہم، اب وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں اور ان کا خاندان صحت مند اور خوشحال ہے۔
حال ہی میں سعدیہ امام نے ایک نجی مارننگ شو میں پاکستان میں کیرئیر خواتین کے لیے کچھ ٹپس شیئر کیں، انہوں نے کہا کہ جب خواتین کامیاب ہوتی ہیں اور وہ شادی کرلیتی ہیں تو انہیں مشورہ ملتا ہے کہ وہ خود مختار ہیں اور انہیں سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن شادی اس طرح نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو بیک فٹ پر آنا ہوگا اور اپنے شوہر کو سمجھنا ہوگا، جب ان کی شادی ہوئی تھی تو ان کے اپنے والد نے ان کو سعدیہ کے طور پر سسرال جانے کا مشورہ دیا ناکہ سعدیہ امام کے طور پر۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے شادی کرنے کے بعد خود کو بہت بدلا، ان دونوں کی شخصیتیں بہت مختلف تھیں اور لڑائی جھگڑے بھی خوب ہوئے، لیکن اس کے بعد اس نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے پھر اپنے گھر کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خود کو بدل لیا۔
واضح رہے سعدیہ امام ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا کیریئر بہت کامیاب رہا۔ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ ڈراموں، ہدایت کاری اور میزبانی کے اپنے عروج پر تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بھرپور طریقے سے نبھایا اور آج خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

25 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

33 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

44 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

55 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

1 hour ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago