فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اگر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر بھی نمبر پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہاکہ امید تھی کہ آئینی اصلاحات پر فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، تاہم انہوں نے مزید مشاورت کا کہا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اب مولانا فضل الرحمان ساتھ ہوں گے تو آئینی ترمیم کے مسودے میں بہتری آئے گی، اس سے قبل حکومت کے پاس جو مسودہ تھا وہ فائنل نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ نہ چلے، حالانکہ عمران خان خود بھی آئینی اصلاحات کی بات کرچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ اس بات میں کوئی وزن نہیں کہ آئینی ترمیم عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری میں ناکامی کے بعد اب حکومت نے دوبارہ ہوم ورک شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں شخصیات کے بجائے ادارے کے لیے قانون سازی ہو۔ پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ اتفاق رائے ہوجائے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ غلط ترمیم کو پاس کرنے سے انہی کو فائدہ ہوگا جو ان سے خدمت لے رہے ہیں۔ پارلیمان وہ کام کررہی ہے جس سے عوام کی خدمت کم اور طاقتوروں کی زیادہ ہورہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

5 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

18 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

21 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

30 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

42 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

48 mins ago